Home Current Affairs نواز شریف کے قافلے میں ایک ہزار سے زائد سرکاری گاڑیوں کا انکشاف۔۔۔ان گاڑیوں کا خرچ کون برداشت کرے گا

نواز شریف کے قافلے میں ایک ہزار سے زائد سرکاری گاڑیوں کا انکشاف۔۔۔ان گاڑیوں کا خرچ کون برداشت کرے گا

0 second read
Comments Off on نواز شریف کے قافلے میں ایک ہزار سے زائد سرکاری گاڑیوں کا انکشاف۔۔۔ان گاڑیوں کا خرچ کون برداشت کرے گا
0
8

اسلام آباد (11 اگست2017ئ)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی میں ایک ہزار سے زائد سرکاری گاڑیوں کے استعمال اور ان گاڑیوں کے لئے تین روز تک سرکاری رسیدوں پر پٹرول کی مفت فراہمی کا انکشاف ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق600 گاڑیاں آزاد کشمیر ، 600 گاڑیاں گلگت بلتستان اور ہزارہ ڈویڑن سے نواز شریف کے قافلے کے لئے لائی گئیں ۔ان گاڑیوں کے لئے پٹرول کا انتظام بھی سرکاری وسائل سے کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق کسی رکن قومی اسمبلی و سینیٹ نے گاڑیوں کے قافلے کے لئے سرکاری کے بجائے پرائیویٹ گاڑیوں کے لئے احکامات جاری نہیں کئے ۔وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری بھی اپنی وزارت کی گاڑیاں نواز شریف کے قافلے میں لائے جبکہ ان گاڑیوں کے لئے پٹرول کیڈ کی وزارت کی رسیدوں پر جاری کیا گیا ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ نواز شریف کے ان قافلے میں ان گاڑیوں کے علاوہ بڑی تعداد میں سکیورٹی اور پنجاب پولیس کی گاڑیاں بھی شامل ہیں جن کے لئے پٹرول سرکاری وسائل سے لیا گیا اور سکیورٹی ایک ایسے شخص کو فراہم کی گئی جس کے پاس کوئی سرکاری عہدہ ہی نہیں ہے۔

Load More Related Articles
Load More By Ammarah
Load More In Current Affairs
Comments are closed.

Check Also

نوازشریف کے قافلے میں شامل گاڑی کی ٹکرسے بچے کاجاں بحق ہوناممکن نہیں۔۔۔آخرکیوں ۔۔۔؟؟؟

گجرات(11اگست 2017ء) وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کے قافلے کی گا…