Home Current Affairs گوجرانوالہ میں جے آئی ٹی کے قل پڑھے جائیں گے

گوجرانوالہ میں جے آئی ٹی کے قل پڑھے جائیں گے

0 second read
Comments Off on گوجرانوالہ میں جے آئی ٹی کے قل پڑھے جائیں گے
0
9

جہلم ( 11 اگست2017ئ)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ میں جے آئی ٹی کے قل پڑھیں گے ۔ ہم نے عدالتی فیصلے پر عمل کر دیا ہے ۔عوام فیصلے کو نہیں مان رہے ہیں ۔ ہر کوئی فیصلے کے خلاف احتجاج کررہا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہم نے تو فیصلے پر عملدرآمد کردیا لیکن عوام فیصلے کو نہیں مان رہے۔ ہر کوئی فیصلے کے خلاف احتجاج کررہا ہے ۔گوجرانوالہ میں جے آئی ٹی کے قل پڑھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین ماضی کا حصہ بن چکے ۔احمقوں کی جنت میں نہ رہیںجی ٹی روڈ پر آکر دیکھیں۔وزیر مملکت طلال چوہددری نے کہا کہ عمران خان،شیخ رشید اور طاہر القادری اس سسٹم کے وائرس ہیں ۔ان کا صرف ایک علاج ہے وہ ہے میاں نواز شریف۔ نواز شریف عوام کے فیصلوں پر عمل درآمد کرانے نکلے ہیں۔ انہون نے کہا کہ سسٹم آگے نہیں بڑھے گا تو بڑا نقصان ہوسکتا ہے۔ سسٹم کو آگے بڑھنا چاہئے۔

Load More Related Articles
Load More By Ammarah
Load More In Current Affairs
Comments are closed.

Check Also

نوازشریف کے قافلے میں شامل گاڑی کی ٹکرسے بچے کاجاں بحق ہوناممکن نہیں۔۔۔آخرکیوں ۔۔۔؟؟؟

گجرات(11اگست 2017ء) وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کے قافلے کی گا…