Home Current Affairs پارٹی رہنماﺅں کی ذمہ داران کارکنوں کو سابق وزیر اعظم کے کنٹینر کے ساتھ رہنے کی ہدایت

پارٹی رہنماﺅں کی ذمہ داران کارکنوں کو سابق وزیر اعظم کے کنٹینر کے ساتھ رہنے کی ہدایت

0 second read
Comments Off on پارٹی رہنماﺅں کی ذمہ داران کارکنوں کو سابق وزیر اعظم کے کنٹینر کے ساتھ رہنے کی ہدایت
0
10

اسلام آباد ( 09 اگست2017ئ)سابق وزیراعظم نواز شریف کی ریلی کے دور ان مسلم لیگ (ن)کے ذمہ داران کارکنوں نے سکیورٹی کے فرائض بھی سر انجام دیئے۔مسلم لیگ (ن)کے ذرائع نے بتایا کہ ریلی کی روانگی سے قبل پارٹی کے رہنماﺅں کا اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ (ن)کے ذمہ دار کارکنوں کو سکیورٹی کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئیں ۔ذرائع نے بتایا کہ بعض ذمہ دار کارکنوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے کنٹینر کے ساتھ رہیں اور کسی اجنبی شخص یا اجنبی گاڑی والے کو کنٹینر کے ساتھ نہ آنے دیں۔ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد سے لاہور تک تقریباً دو سے تین ہزار کے قریب ذمہ دار کارکن سابق وزیر اعظم کے کنٹینر کے ساتھ سکیورٹی کے فرائض سرانجام دینگے۔

Load More Related Articles
Load More By Ammarah
Load More In Current Affairs
Comments are closed.

Check Also

نوازشریف کے قافلے میں شامل گاڑی کی ٹکرسے بچے کاجاں بحق ہوناممکن نہیں۔۔۔آخرکیوں ۔۔۔؟؟؟

گجرات(11اگست 2017ء) وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کے قافلے کی گا…