Home Current Affairs سابق وزیر اعظم نواز شریف کا 5 سال پرانا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا 5 سال پرانا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل

0 second read
Comments Off on سابق وزیر اعظم نواز شریف کا 5 سال پرانا کلپ سوشل میڈیا پر وائرل
0
17

اسلام آباد ( 09 اگست 2017ء) مسلم لیگ( ن) آج ریلی کی صورت میں اسلام آباد سے روانہ ہوئی جس کے بعد جہلم اور گوجرانوالہ سے ہوتے ہوئے یہ ریلی نواز شریف کے ہمراہ لاہور پہنچے گی۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ( ن) لیگ کی یہ ریلی اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور خود نواز شریف نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔
تاہم اب سوشل میڈیا پر نواز شریف کا ایک 5 سالہ ویڈیو کلپ گردش کر رہا ہے جس میں وہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو وزارت عظمٰی چھوڑنے اور سپریم کورٹ کا فیصلہ مانتے ہوئے گھر جانے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں نواز شریف نے کہا کہ پہلے آپ ک±رسی چھوڑیں اور گھر جائیں اور اگر سپریم کورٹ کا فیصلہ نا منظور ہے تو اپیل دائر کریں لیکن اس سے پہلے ک±رسی چھوڑیں۔ سیاسی تجزیہ کاروں اور سوشل میڈیا صارفین نے اس کلپ کو لے کر نواز شریف کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو نصیحتیں کرنے والے نواز شریف جب خود وقت آیا ہے تو انہوں نے بھی سپریم کورٹ کا فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

Load More Related Articles
Load More By Ammarah
Load More In Current Affairs
Comments are closed.

Check Also

نوازشریف کے قافلے میں شامل گاڑی کی ٹکرسے بچے کاجاں بحق ہوناممکن نہیں۔۔۔آخرکیوں ۔۔۔؟؟؟

گجرات(11اگست 2017ء) وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کے قافلے کی گا…