Home Current Affairs عمران خان کا نوازشریف کی ریلی پر سخت تنقید۔۔۔نوازشریف عوام کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔۔۔؟؟؟

عمران خان کا نوازشریف کی ریلی پر سخت تنقید۔۔۔نوازشریف عوام کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔۔۔؟؟؟

0 second read
Comments Off on عمران خان کا نوازشریف کی ریلی پر سخت تنقید۔۔۔نوازشریف عوام کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں۔۔۔؟؟؟
0
13

اسلام آباد(08 اگست2017ئ) منگل کو میڈیا سے گفتگو میں انہوںنے کہاکہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے لوگوں کو جمع کیاجارہاہے ۔ سڑکوں پر نکل کر کیا پیغام دیا جارہا ہے کہ چوری کرنا جائز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک خاندان کو بچانے کیلئے ساری مسلم لیگ (ن) لگ گئی ہے ۔ جب ہم سڑکوں پرنکلے توکہا گیا کہ جمہوریت کوڈی ریل کررہے ہیں ۔ جب ہمیں پانامامعاملے پر پارلیمنٹ میں جواب نہ ملاتو ہم سڑکوں پرآئے۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ڈیموکریٹک ڈکٹیٹرکیخلاف فیصلہ آیا ہے ۔انہوں نے ہر قسم کا حربہ استعمال کیا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پر شیلنگ کی گئی۔انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کی جدوجہد میں ایک سال لگا تحریک انصاف کا مقابلہ مافیا کے ساتھ تھا ۔جمہوریت میں قانون کی بالادستی ہوتی ہے۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جو ماڈل ٹاو¿ن میں ہوا اس کے بعد پوری قوم طاہر القادری کیساتھ کھڑی ہے۔ اس معاملے پر طاہر القادری کو سپورٹ کرتے ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم ماڈل ٹاون سے متعلق جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ کو منظرعام پر لانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پارٹی میں انتخابات کی تیاریاں کروائی جارہی ہیں کیوں کہ ان کے خیال میں معاملہ الیکشن کی طرف جارہا ہے۔انہوں نے اس موقع پر 13 اگست کو شیخ رشید کے ساتھ مل کر راولپنڈی میں پی ٹی آئی جلسے کا اعلان بھی کیا۔عمران خان نے کہا کہ (ن )لیگ کھلے عام کہہ رہی کہ عدالت کا فیصلہ نہیں مانتی ۔ہمیں اس الیکشن کمیشن پراعتماد نہیںسارے ادارے مفلوج کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہ ماننے پر نواز شریف کے خلاف آرٹیکل چھ لگنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ نواز شریف جی ٹی روڈ پر کیا کرنے جارہے ہیں ۔یہ بتانے کیلئے کہ فیصلے میں ان کے ساتھ ظلم ہوا عمران خان نے کہا کہ جتنے لوگ یہ جی ٹی روڈ پر نکالیں گے اس سے کہیں زیادہ ہم نکال کر دکھائیں گے ۔یہ کچھ بھی کر لیں نہ این آر او ملے گا اور نہ ہی کیس واپس ہوں گے۔
چیئر مین پی ٹی آئی نے کہاکہ یہ کیسی سیاست ہے جس میں عوام کا پیسہ استعمال کیا جارہا ہے۔ہمیں جب پاناما معاملے پر پارلیمنٹ میں جواب نہ ملا تو ہم سڑکوں پر آئے۔ جب ہم سڑکوں پر نکلے تو کہا گیا کہ جمہوریت کو ڈی ریل کر رہے ہیں۔اب (ن) لیگ خود وہ کام کر رہی ہے جس سے ہمیں روکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم جمہوریت کو مضبوط کرنے کیلئے کنٹینر پر چڑھے۔ یہ کس لیے چڑھ رہے ہیں وفاق اور پنجاب میں بھی (ن) لیگ کی حکومت ہے ۔یہ کس کیلئے احتجاج کر رہے ہیں آپ عدالت کا فیصلہ نہ مان کر کیا پیغام دے رہے ہیں۔ اگر یہ جائز وجہ سے کنٹینر پر چڑھتے تو میں انہیں تجاویز بھی دیتا۔دراصل ان کو نیب سے ڈر لگا ہوا ہے ۔ انہیں معلوم ہے کہ انہیں جیلوں میں جانا ہے۔ ان کے جلوس میں کرائے کے لوگ کچھ گھنٹوں بعد چلے جائیں گے اور یہ لوگ مارچ میں بے نقاب ہوجائیں گے۔
انہوںنے کہاکہ (ن) لیگ اپنی چوری چھپانے کے لیے دواداروں کو برا بھلا کہہ رہی ہے۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف وہی زبان استعمال کررہے ہیں جو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستان کے خلاف استعمال کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد بعد پہلا مرحلہ مکمل ہو گیا، حکومت نے ہمارے خلاف ہرقسم کے ہتھکنڈے استعمال کئے۔ جمہوریت کے نام آمریت ہو تو ایسے ہی ہوتا ہے۔

Load More Related Articles
Load More By Ammarah
Load More In Current Affairs
Comments are closed.

Check Also

نوازشریف کے قافلے میں شامل گاڑی کی ٹکرسے بچے کاجاں بحق ہوناممکن نہیں۔۔۔آخرکیوں ۔۔۔؟؟؟

گجرات(11اگست 2017ء) وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کے قافلے کی گا…