Home Current Affairs نوازشریف کی ریلی۔۔۔ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

نوازشریف کی ریلی۔۔۔ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت

0 second read
Comments Off on نوازشریف کی ریلی۔۔۔ پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت
0
12

لاہور (09 اگست۔2017ء)نااہل وزیر اعظم نوازشریف کی لاہور کی جانب ریلی کے باعث محکمہ صحت کی جانب سے پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔محکمہ صحت نے ایم ایس صاحبان کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے۔مراسلے میں ا یم ایس کو خود ڈیوٹی پر موجود ہونے اور تمام سٹاف کی حاضری یقینی بنا نے اورہسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز میں ادویات ودیگر ضروری سامان کی موجودگی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
سٹاف کی حاضری محکمہ صحت کو بھجوائی جا نے اور تمام ہسپتالوں میں خون کا بھی مکمل انتظام کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا گیا ہے۔دوسری جانب برطرف وزیراعظم نواز شریف کی لاہور روانگی کے لیے نکلنے والی ریلی کے راستے میں آنےوالے مکانات اور دکانوں کے مالکان سے پولیس نے حلف نامے لے لیے ہیں۔حلف نامے میں اپنے مکان یا دکان کی چھت سے کسی کو شرارت نہیں کرنے دینے کی یقین دہانی مانگی گئی ہے۔
حلف نامے میں ریلی کے راستے پر مشتبہ افراد کی نشاندہی کرنے کا بھی کہا گیا ہے۔اپنے مکان یا دکان کوخلاف قانون استعمال کرنے کی اجازت نہ دیئے جا نے کا بھی حلف لیا گیا ہے جس کے بعدپولیس نے باقاعدہ سرٹیفکیٹ جاری کر دئیے ہیں۔دوسری جانب بلٹ پروف کنٹینر پنجاب ہاوس پہنچا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کنٹینر کے اندر سے خطاب کریں گے۔
کنٹینر پر 37 اسپیکر لگائے گئے ہیں جبکہ کنٹینر کی چھت پرخطاب کے لئے کوئی بندوبست نہیں کیا گیا۔نوازشریف کے قافلے کے ساتھ جانے کے لئے ایمبولینس بھی پنجاب ہاوس پہنچ گئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں روالپنڈی سے لاہور تک جی ٹی روڈ پر واقع تمام شہروں ‘دیہاتوں اور قصبات میں بھی پولیس کے ذریعے شہریوں کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے-

Load More Related Articles
Load More By Ammarah
Load More In Current Affairs
Comments are closed.

Check Also

نوازشریف کے قافلے میں شامل گاڑی کی ٹکرسے بچے کاجاں بحق ہوناممکن نہیں۔۔۔آخرکیوں ۔۔۔؟؟؟

گجرات(11اگست 2017ء) وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کے قافلے کی گا…