Home Current Affairs نوازشریف کے قافلے میں شامل گاڑی کی ٹکرسے بچے کاجاں بحق ہوناممکن نہیں۔۔۔آخرکیوں ۔۔۔؟؟؟

نوازشریف کے قافلے میں شامل گاڑی کی ٹکرسے بچے کاجاں بحق ہوناممکن نہیں۔۔۔آخرکیوں ۔۔۔؟؟؟

0 second read
Comments Off on نوازشریف کے قافلے میں شامل گاڑی کی ٹکرسے بچے کاجاں بحق ہوناممکن نہیں۔۔۔آخرکیوں ۔۔۔؟؟؟
0
25

گجرات(11اگست 2017ء) وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کے قافلے کی گاڑی کی ٹکرسے کسی بچے کاجاں بحق ہوناممکن نہیں لگتا۔کیونکہ نواز شریف کے قافلے کی رفتارانتہائی سست ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لالہ موسیٰ میں نوازشریف کے قافلے کی گاڑی کی ٹکرسے جاں بحق بچے کے واقعہ پرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ ممکن نہیں کہ گاڑی کے نیچے بچہ آکرجاں بحق ہواہے۔
انہوں نے کہاکہ نواز شریف کے قافلے کی رفتارانتہائی سست ہے۔ تاہم واقعے کی مکمل انکوائری کروائی جائے گی۔ ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ خبر کو غلط انداز میں پیش کررہے ہیں۔ واضح رہے مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نوازشریف کے قافلے کولالہ موسیٰ میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیاہے۔لالہ موسیٰ کے علاقے ڈنگہ میں ایلیٹ فورس کی گاڑی کی ٹکرسے 12سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
بچہ نوازشریف کی گاڑی پرپھول پھینک رہاتھا۔نوجوان کی شناخت حامد کے نام سے ہوئی ہے۔جاں بحق بچہ رحمت آبادلالہ موسیٰ کارہائشی تھا۔جاں بحق بچے کے والدین اور بھائی لاش دیکھ کربے ہوش ہوگئے۔دوسری جانب بتایاجارہاہے کہ ایلیٹ فورس کی گاڑی بچے کوکچلنے کے بعد تیزی کے ساتھ آگے کی جانب روانہ ہوگئی۔

Load More Related Articles
Load More By Ammarah
Load More In Current Affairs
Comments are closed.

Check Also

نواز شریف کے قافلے میں ایک ہزار سے زائد سرکاری گاڑیوں کا انکشاف۔۔۔ان گاڑیوں کا خرچ کون برداشت کرے گا

اسلام آباد (11 اگست2017ئ)سابق وزیر اعظم نواز شریف کی ریلی میں ایک ہزار سے زائد سرکاری گاڑی…