Home Current Affairs مسلم لیگ (ن) کی احتجاجی ریلی ۔۔۔ چوہدری نثار علی خان غائب

مسلم لیگ (ن) کی احتجاجی ریلی ۔۔۔ چوہدری نثار علی خان غائب

0 second read
Comments Off on مسلم لیگ (ن) کی احتجاجی ریلی ۔۔۔ چوہدری نثار علی خان غائب
0
16

اسلام آباد( 09 اگست 2017ء) مسلم لیگ (ن) کی ریلی سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ اسلام آباد سے لاہور روانہ ہو گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت پارٹی کے دیگر رہنما تو نظر آئے لیکن سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان غائب رہے۔ اس سے قبل خبر یہ آئی تھی کہ چوہدری نثار علی خان سابق وزیر اعظم کی گاڑی ڈرائیو کریں گے۔
لیکن انہیں نہ تو گاڑی میں دیکھا گیا اور نہ ہی وہ پنجاب ہاو¿س میں نظر آئے۔ جس کے پیش نظر ٹی وی چینلز سمیت رپورٹرز بھی چوہدری نثار علی خان کو ڈھونڈنے میں لگ گئے۔ تاہم اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ چوہدری نثار علی خان ممکنہ طور پر کلر سیداں سے لیگی کارکنان کے ہمراہ ریلی میں شرکت کریں گے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کلر سیداں جی ٹی روڈ سے ملحقہ علاقہ ہے جو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا حلقہ بھی تھا۔ اسی لیے یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ وہاں موجود لیگی کارکنان کے ہمراہ ن لیگ کی احتجاجی ریلی میں شریک ہوں گے۔

Load More Related Articles
Load More By Ammarah
Load More In Current Affairs
Comments are closed.

Check Also

نوازشریف کے قافلے میں شامل گاڑی کی ٹکرسے بچے کاجاں بحق ہوناممکن نہیں۔۔۔آخرکیوں ۔۔۔؟؟؟

گجرات(11اگست 2017ء) وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کے قافلے کی گا…