Home Current Affairs عائشہ گلالئی نے عمران خان پرسنگین الزامات لگاکر قائدجمعیت کے موقف کی تصدیق کردی

عائشہ گلالئی نے عمران خان پرسنگین الزامات لگاکر قائدجمعیت کے موقف کی تصدیق کردی

0 second read
Comments Off on عائشہ گلالئی نے عمران خان پرسنگین الزامات لگاکر قائدجمعیت کے موقف کی تصدیق کردی
0
83

کوئٹہ (01 اگست2017ء) جمعیت علماءاسلام ضلع کوئٹہ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی نورگل خلجی، عبدالواسع سحر،حاجی محمدحنیف لہڑی،حافظ سراج الدین اورحاجی نصیب اللہ نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی خاتون عائشہ گلالئی نے عمران خان پرمغربی کلچرکے فروغ اوردیگرسنگین الزامات لگاکر قائدجمعیت کے موقف کی تصدیق کردی انہوں نے کہاکہ یہ حقیقت ہے کہ پی ٹی آئی میں عزت دارخواتین کی عزت نہیں کی جاتی بلکہ پی ٹی آئی کے چیئرمین کاکردار،زبان کااستعمال اورسوچ کسی اچھے انسان کی نہیں قائدجمعیت مولانافضل الرحمن نے سات سال قبل انکشاف کیاتھاکہ پی ٹی آئی ملک پرمغربی تہذیب کاایجنڈامسلط کرناچاہتی ہے فحاشی کوفروغ دیکراسلامی تہذیب کاجنازہ نکالاجارہاہے عمران خان نے پاکستانی سیاست میں شائستگی ختم کرکے غلط زبان اورگالیوں کی سیاست رائج کرکے نئی نسل کی غیراخلاقی تربیت کردی انہوں نے مزید کہاکہ جلدبہت سارے لوگ پی ٹی آئی چھوڑجائیں گے اورآئندہ الیکشن میں خیبرپختونخواسے بھی پی ٹی آئی کاجنازہ نکل جائے گاانہوں نے کہاکہ جاویدہاشمی اورنازبلوچ کے بعدعائشہ گلالی کے عمران خان پربدکردار،دونمبرپٹھان ،کرپشن اوردیگرسنگین الزامات کی تحقیقات کرائی جائے پی ٹی آئی کے کارکن اپنے رہنماو¿ں کے بیانات اورالزامات پرسنجیدگی سے غورکریںپی ٹی آئی نے ہمیشہ آلہ کارکاکرداراداکیاہے۔

Load More Related Articles
Load More By Ammarah
Load More In Current Affairs
Comments are closed.

Check Also

نوازشریف کے قافلے میں شامل گاڑی کی ٹکرسے بچے کاجاں بحق ہوناممکن نہیں۔۔۔آخرکیوں ۔۔۔؟؟؟

گجرات(11اگست 2017ء) وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کے قافلے کی گا…