Home Current Affairs عائشہ گلالئی کو 50 کروڑ روپے دینے کی بات میری ذات پر الزام ہے۔ امیر مقام

عائشہ گلالئی کو 50 کروڑ روپے دینے کی بات میری ذات پر الزام ہے۔ امیر مقام

0 second read
Comments Off on عائشہ گلالئی کو 50 کروڑ روپے دینے کی بات میری ذات پر الزام ہے۔ امیر مقام
0
19

اسلام آباد ( 03 اگست 2017ئ)مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے اپنے اوپر عائشہ گلالئی سے متعلق عائد کیے گئے تمام الزامات کی تردید کر دی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر مقام نے کہاکہ میری کبھی عائشہ گلالئی سے ملاقات ہوئی نہ ٹیلی فون پر بات ہوئی۔ عائشہ گلالئی کے پی ٹی آئی چھوڑنے کا مجھے میڈیا کے ذریعے علم ہوا۔امیر مقام کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے مجھ پر اور میری پارٹی پر الزامات عائد کیے۔ الزام لگایا گیا کہ میں نے گورنر ہاو¿س میں عائشہ گلالئی کو کروڑ روپے دئے۔ یہ الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے اوریہ الزام بھی عائد کیا گیا کہ میں نے عائشہ گلالئی سے عمران خان کے خلاف بیان دلوایا۔ (ن) لیگ کو کیا ضرورت ہے کہ عائشہ گلالئی کو کروڑ روپے دے کر عمران خان کے خلاف بیانات دلوائے۔ مجھے ان لوگوں کی سیاست پر انتہائی افسوس ہوتا ہے۔ نہ جانے یہ لوگ کب تک جھوٹ بول کر سیاست کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھ پر عائد الزامات کا مجھے بے حد دکھ ہے۔

Load More Related Articles
Load More By Ammarah
Load More In Current Affairs
Comments are closed.

Check Also

نوازشریف کے قافلے میں شامل گاڑی کی ٹکرسے بچے کاجاں بحق ہوناممکن نہیں۔۔۔آخرکیوں ۔۔۔؟؟؟

گجرات(11اگست 2017ء) وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کے قافلے کی گا…